Thursday, 29 December 2016

رواں سال ٹارگٹ کلنگ میں91 فیصد کمی ہوئی، سندھ رینجرز کی رپورٹ


کراچی: سندھ رینجرز نے سال 2016 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق دہشت گردی کے واقعات میں 72 فیصد اور ٹارگٹ کلنگ میں 91 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

پاکستان رینجرز سندھ نے سال 2016 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا  ہے کہ رینجرزنے سال 2016 میں ایک ہزار 992 آپریشن کیے جن میں 2 ہزار 847 گرفتاریاں ہوئیں جب کہ  آپریشنز کے دوران 350 دہشت گرد اور 446 ٹارگٹ کلرز کو بھی گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ سال 2016 میں گرفتار ہونے والے 87 ٹارگٹ کلرز کا تعلق لیاری گینگ وار، 348 کا سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ جب کہ 11 کا مذہبی جماعتوں سے ہے۔

رینجرز رپورٹ کے مطابق رواں سال کارروائیوں کے دوران ایک ہزار 845 مختلف اقسام کا اسلحہ اور ایک لاکھ 94 ہزار سے زائد مختلف اقسام کی گولیاں بھی برآمد کی گئیں جب کہ رواں سال رینجرز کی جانب سے 13 مغویوں کو بھی بازیاب کرایا گیا اور کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے 5 رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ سے متعلق بتایا گیا ہےکہ رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں 72 فیصد، ٹارگٹ کلنگ میں 91 فیصد، بھتہ خوری میں 93 فیصد جب کہ اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں 86 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھئے
Visit Our Websites

Wednesday, 28 December 2016

کراچی آپریشن مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جائے، ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی: ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل محمد سعید نے کراچی آپریشن کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کے احکامات جاری کردیئے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل محمد سعید نے کراچی کے مختلف علاقوں لیاری، اورنگی، لانڈھی، کورنگی، لیاقت آباد،عزیزآباد، گڈاپ ٹاؤن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا اور اس دوران افسران وجوانوں سے بھی ملاقات کی۔
ترجمان کے مطابق ڈی جی رینجرز کو سیکٹرکمانڈرز نے علاقے کی صورتحال اور جاری آپریشن کی حالیہ کارروائیوں پربریفنگ دی جب کہ میجر جنرل محمد سعید نے کراچی آپریشن کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کے احکامات جاری کیے۔
Visit Our Websites

Wednesday, 21 December 2016

کراچی میں پائیدار امن کے لیے آپریشن جاری رہے گا، ڈی جی رینجرز سندھ


ڈی جی سندھ رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے کراچی میں قائم رینجرز کے مختلف سیکٹرز کا دورہ کیا۔ ترجمان رینجرز
ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی سندھ رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے کراچی میں قائم رینجرز کے مختلف سیکٹرز کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے رینجرز افسران اور جوانوں سے ملاقاتیں کیں، نئے ڈی جی رینجرز نے  کراچی میں امن کی بحالی کے لیے سابق ڈی جی رینجرز لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کے اقدامات کو سراہا۔
ترجمان کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن کی بحالی کے لیے پاکستان رینجرز کا کردار اہم ہے، ہمیں دہشت گردی میں ملوث اندرونی وبیرونی طاقتوں کا پورا ادراک ہے، کراچی میں پائیدار امن کو یقینی بنائیں گے اور اس کے لیے دہشت گردوں، عسکری ونگز، اغواکاروں اور بھتہ خوروں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔
Visit Our Websites