Tuesday, 23 May 2017

کینیڈاسے مولاناطارق جمیل کے بارے میں تشویشناک خبر،عوام سے دعا کی اپیل کردی گئ

معروف اسلامی سکالرمولاناطارق جمیل جوکہ ان دنوں کینیڈاکے تبلیغی دورے پر ہیں ان کی طبعیت اچانک خراب ہوگئی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق معروف اسلامی سکالرمولاناطارق جمیل کی طبعیت اچانک خراب ہوگئی جس کی وجہ سے پروگرام کینسل کردیاگیاہے جس میں انہوں نے شرکت کرناتھی اورشرکاسے معذرت کرلی گئی ہے ۔مولاناطارق جمیل اس وقت کینیڈامیں علاج کی غرض سے ایک ہسپتال میں منتقل کردیئے گئے ہیں ،مولاناطارق جمیل نے عوام سے ان کی جلدصحت یابی کےلئے دعاکی اپیل کی ہے ۔
Visit Our Websites

Monday, 15 May 2017

صبح صبح دھماکہ

صبح صبح دھماکہ
کوئٹہ (ن لائن ) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ ہوا جہاں موجود دو سیکیورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ۔امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔
اس خبر کو بھی پڑھیں
Visit Our Websites

Sunday, 14 May 2017

مودی سرکار کو منہ کی کھانی پڑ گئی۔۔پاکستان کیلئے گڑھا کھودنے والا بھارت خود اس میں گر گیا


نئی دہلی(این این آئی)مودی سرکار کو پاک چین اقتصادی راہداری پر جلن اور حسد مہنگی پڑگئی ٗ پاکستان کی تنہائی کے خواب دیکھنے والا بھارت خود تنہا رہ گیا ٗون بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے بائیکاٹ کر کے خطے میں الگ تھلگ ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت نے چین میں ہونے والے فورم کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اقتصادی راہداری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے واویلا مچایا کہ چین اقتصادی راہداری منصوبے پر باضابطہ بات کرے۔چین نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ذریعے یوریشیا سے ملانے کیلئے چین کے
منصوبے میں شامل ہو جائے۔
بیجنگ میں جاری کانفرنس میں کم از کم 28 سربراہان مملکت اور حکومتی عہدیدار شرکت کررہے ہیں اور اس کانفرنس کو عالمی مقبولیت کا منصوبہ قراردیا جارہا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں
Visit Our Websites

بھارت کو خمیازہ بھگتنا پڑیگا،آئی ایس پی آرکے صبر کا پیمانہ لبریز،اعلان کردیا

راولپنڈی(آئی این پی )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے واضح کیا ہے کہ اگر بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک جیسے ڈرامے کی کوشش کی تو اسے منہ توڑجواب دیں گے،بھارت کوکسی بھی مہم جوئی کاخمیازہ بھگتناپڑیگا،بھارت ایل اوسی پربیگناہ شہریوں کونشانہ بنارہاہے،پاک فوج اپنے دفاع سے واقف ہے۔ ہفتہ کوآئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بھارت ایل اوسی پرمسلسل اشتعال انگیزیاں کررہاہے،بھارت ایل اوسی پربیگناہ شہریوں کونشانہ بنارہاہے،
 سرجیکل اسٹرائیک جیسے
کی کوشش کامنہ توڑجواب دیں گے، بھارتی مہم جوئی کاپوری طاقت سے جواب دیں گے، پاک فوج اپنے دفاع سے واقف ہے۔بھارتی فوج کی کوئی بھی مہم جوئی بہت بڑی غلطی ہوگی ۔واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے ایل او سی پر نکیال سیکٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مقامی کمانڈر نے سربراہ پاک فوج کو ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے جنگ بندی کی بھارتی خلاف ورزیوں کا موثر جواب دینے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔اپنے دورے کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ مادر وطن کے لیے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ خاور کے گھر گئے، جہاں انہوں نے شہید کے والدین سے ملاقات کی اور لیفٹیننٹ خاور کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔ یاد رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری ،نکیال سیکٹرمیں فائرنگ کے بعدبروہ سیکٹرمیں بھی فائرنگ سے 2خواتین سمیت 3 افرادزخمی ہوگئے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے نکیال سیکٹرمیں فائرنگ کے بعدبروہ سیکٹرمیں بھی فائرنگ کی جس سے 2خواتین سمیت 3 افرادزخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں 17سالہ محمدانضمام، 58سالہ زمردبیگم، 35سالہ شازیہ شامل ہیں۔بھارتی مورچوں سے ایل اوسی پرشہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے،بھارتی اشتعال انگیزیوں پر اسے بھرپور جواب دیا جارہا ہے ۔
Visit Our Websites

Friday, 12 May 2017

سانحہ مستونگ،عظیم نقصان،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد میں بڑا اضافہ،مولانافضل الرحمان نے اہم اعلان کردیا

اسلام آباد(آئی این پی)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے مستونگ بلوچستان میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے کے خلاف اتوار کو یوم سوگ کا اعلان کردیا، دہشت گردی کے خلاف ملک گیر احتجاج ہوگا ، تمام سیاسی ودینی جماعتوں سے شرکت کی اپیل کردی گئی ہے ، سانحہ مستونگ میں 27افراد شہید
 اور 40زخمی ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اور مولانافضل الرحمان
نے جمعہ کو پارلیمنٹ لاجز کا دورہ کیا اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ پر جاکر سانحہ مستونگ کے حوالے سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔دونوں رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس بھی ہوا جس میں دہشت گردی کے سفاکانہ واقعہ کے نتیجے میں پیدا شدہ صورتحال پر غور کیا گیا ۔دونوں رہنماؤں نے اس دہشتگردی کو ریاست پاکستان پر حملہ قراردے دیا ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پوری قوم پر حملہ ہوا ہے کیونکہ مجرمانہ عمل کے ذریعے شہریوں کی زندگیاں چھیننا کسی بھی طورپر درست اور جائز نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم آئین پاکستان قانون کی عملداری اور جمہوریت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں چاہے ہمیں اس کی کوئی بھی قربانی دینا پڑے ، ہم اپنی اس آئینی اور جمہوری جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کا سفر جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اتوار کو یوم سوگ ہوگا ،پوری قوم سانحہ مستونگ کو یوم سوگ کے طور پر منائے گی اور ملک بھر میں مظاہرے ہوں گے ۔ پوری قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ حوصلہ نہ ہاریں اور اپنی یکجہتی اور قومی وحدت کو برقرار رکھیں کیونکہ اس قسم کے واقعات میں ملوث عناصر کی کوشش ہی قوم میں انتشار پیدا کرنا ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ریاست پاکستان پر حملہ ہوا ہے ، دشمن کے اس بزدلانہ حملے سے قطعاً خوفزدہ نہیں ہو سکتے ، آئین اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے اور اس کیلئے قوم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان سے کہتا ہوں کہ وہ پر امن رہیں اور پر امن رہ کر اس واقعہ کے خلاف احتجاج کریں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہم اپنے اس غم کو طاقت میں تبدیل کردیں گے اوران عناصر کے جو پاکستان کے دشمن ہیں اور ریاست میں اپنی مرضی کی حکمرانی چاہتے ہیں کہ عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی پاکستان میں سسٹم کو ڈاواں ڈول نہیں کرسکتا ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں ان عناصر کو شکست ہو چکی ہے جو پاکستان میں سسٹم کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے جن لوگوں پر حملے ہوئے ہم نے ان معاملات کی پیروی نہیں کی ، ہمیں اس کی پرواہ نہیں ہے کہ حملہ آور کون ہیں اور اس کے کیا ارادے ہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ ریاست دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کرتے ہوئے ایسی شخصیات جو ملک کی نمائندگی کرتی ہیں کہ تحفظ کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک کے تمام جید علمائے کرام اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان میں مسلح جدوجہد کا کوئی شرعی جواز نہیں ہے ۔ایک سوال کے جواب میں رضا ربانی نے کہا کہ ہمیں ان واقعات کے حوالے سے عالمی اور خطے کی صورتحال کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا ، آج پاکستان اور اس کی قوم جو بھگت رہی ہے یہ سابق فوجی آمر پرویز مشرف کی جنگ کے اثرات ہیں جبکہ پاکستان کو داخلی اور خارجی طورپر دہشت گردی کا سامنا ہے ، کامیاب فوجی آپریشنز بھی ہوئے ہیں ، دہشت گردوں کے عزائم کامیاب نہیں ہوسکتے ۔
اس خبر کو بھی پڑھیں
Visit Our Websites

مستونگ میں مولاناعبدالغفورحیدری کے قافلے پر خودکش حملہ، 25 افراد شہید

خودکش حملے میں ڈپٹی چیرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری سمیت 37 افراد زخمی ہوئے۔ فوٹو: آئی این پی 
کوئٹہ: بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ سے50 کلو میٹر دور مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور جے یو آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری کے قافلے پر خودکش حملے میں 30 افراد شہید اورعبدالغفورحیدری سمیت 37 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مستونگ میں خودکش حملہ عین اس وقت ہوا جب ڈپٹی چیرمین سینیٹ اور جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک مدرسے میں دستار بندی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ اس کی زد میں آنے والی کئی گاڑیاں تباہ اور ان میں سوار افراد جاں بحق و زخمی ہوگئے۔
Visit Our Websites

’’ڈاکٹر عافیہ کو رسول اللہ ﷺ خواب میں بشارت دے چکے کہ تیری آزمائش ختم ہوچکی‘‘،شب برات پرڈاکٹرعافیہ کاحکمرانوں کواہم پیغام سامنے آگیا

  جمعرات‬‮ 11 مئی‬‮‬‮
2017
کراچی (آن لائن) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے وزیراعظم نواز شریف سے شب برات کے موقع پرایک
پیغا م میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کے موقع پر ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے نتیجہ خیز مذاکرات کریں اور اس موقع پرموجود خادم الحرمین شریفین اور دیگر برادار اسلامی ممالک کے سربراہان بھی اس اسلامی کی فریضہ کی ادائیگی کیلئے کردار ادا کریں۔ عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ سول اور
قیادت میں ہم آہنگی ملک و قوم کی ترقی اور تحفظ کیلئے خوش آئند ہے۔ عافیہ کو جرم بے گناہی کی پاداش میں امریکی عقوبت خانوں اور جیل میں5156 دن گذر چکے ہیں۔ حکمران اور ارباب اختیار عافیہ کو قوم کی بیٹی کہتے ہیں تو پھر سوتیلی بیٹی والا سلوک کیوں کر رہے ہیں جبکہ امریکہ عافیہ کو رہا کرنے کیلئے تیارہوچکا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ عام پاکستانی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا حکمرانوں اور ارباب اختیار کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ڈاکٹر عافیہ کو
 رسول اللہ ﷺ خواب میں بیٹی مخاطب کرکے بشارت دے چکے ہیں کہ تیری آزمائش ختم ہوچکی اب پوری امت کی آزمائش شروع ہوچکی ہے۔ پاکستان اور عالم اسلام کے حکمران اور ارباب اختیار امت کی آزمائش کے خاتمہ کے لئے اپنے حصہ کا کردار ادا کریں، انشاء ہمارا ملک اور پوری امت مسلمہ بھی آزمائش کے اس دور سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گی۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عالم اسلام کو شب برأت کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے اپیل کی عافیہ کی جلد رہائی اور وطن واپسی کیلئے مساجد اور گھروں میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عالم اسلام کو شب برأت کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے اپیل کی عافیہ کی جلد رہائی اور وطن واپسی کیلئے مساجد اور گھروں میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔
Visit Our Websites

مولانا اعظم طارق کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

جمعرات 11 مئ 2017
مولانا اعظم طارق کو اکتوبر 2003 میں اسلام آباد میں قتل کیا گیا تھا
اسلام آباد: مولانا اعظم طارق کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم سبطین کاظمی کو بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا اعظم طارق کے قتل کے الزام میں ملوث مرکزی ملزم سبطین کاظمی کو بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ سبطین کاظمی اسلام آباد سے مانچسٹر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ ایف آئی اے نے اس کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ مولانا اعظم طارق کو 14 برس قبل اکتوبر 2003 میں اسلام آباد میں داخل ہوتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا اور اس کیس میں متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے لیکن مرکزی ملزم سبطین کاظمی اس وقت سے روپوش تھا اور پولیس نے بھی اسے اشتہاری قرار دیدیا تھا۔
Visit Our Websites

Monday, 8 May 2017

ایران نے پاکستان پر حملے کی دھمکی دیدی


تہران: ایرانی فوج کے سربراہ نے پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے اپنی حدود میں دہشت گردوں کے ’’محفوظ ٹھکانے‘‘
 ختم نہ کیے تو ایرانی فوج پاکستان پر حملہ کردے گی۔
میجر جنرل محمد باقری نے الزام لگایا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی تنظیم ’’جیش العدل‘‘ سرحدپار ایرانی فوجیوں پر حملوں اور بڑے پیمانے پر ہلاکتوں میں ملوث ہے اور اس تنظیم کے ٹھکانے پاکستانی حدود کے اندر واقع ہیں جہاں سے یہ اپنی دور مار بندوقوں کے ذریعے ایرانی فوجیوں کو نشانہ بناتی رہتی ہے۔
محمد باقری نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان نے اپنی حدود میں موجود دہشت گردوں کو گرفتار نہیں کیا، ان کے ٹھکانے خود تباہ نہیں کیے اور پاک ایران سرحد پر نگرانی مؤثر نہ بنائی تو ایران ہر اس جگہ حملہ کرنے کا حق رکھتا ہے 
جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود ہوں۔
اس سے قبل 2014 میں بھی ایران نے پاکستان پر الزام لگایا تھا کہ جیش العدل نے اس کے 5 سرحدی محافظ اغواء کرلیے ہیں اور انہیں چھڑانے کےلیے وہ پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے لیکن یہ مسئلہ مقامی عمائدین کی مداخلت سے پرامن طور پر حل کرلیا گیا تھا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے بھی اپنے حالیہ دورہ پاکستان میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران اس مسئلے پر بات کی تھی لیکن ایران کا کہنا ہے کہ اب تک اس معاملے میں پاکستان کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ ایران کی جانب سے پاکستان پر حملے کی دھمکی ایک ایسے وقت  دی گئی ہے جب  مغربی سرحد پر افغانستان اورمشرقی سرحد پر بھارت نے پاکستان کے خلاف مسلسل محاذ کھول رکھا ہے۔
Visit Our Websites