WHAT’S HOT NOW

ads header

پاکستان آرمی

بلوچستان

پنجاب

سندھ

خیبر پختونخواہ

Our Pakistan. Theme images by kelvinjay. Powered by Blogger.

اسلام آباد

گلگت بلتستان

کشمیر

اسلامی

بین الاقوامی خبریں

کھیل

تازہ ترین

» »Unlabelled » کس کی تقریر نے پاکستانی ٹیم میں نئی روح پھونک دی ، فخر زمان کا انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیمپیئن ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان کی انڈیا سے شکست کے بعد سب کھلاڑی بہت مایوس تھے فخر زمان نے کہا کہ میچ کے بعد شعیب ملک کی تقریر نے سب کھلاڑیوں کو حوصلہ دیا۔ پاکستان کی شکست کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ پاکستان سیمی فائنل تک بھی نہیں پہنچ پائے گا پاکستان نے ناقابل یقین کھیل پیش کیا اور ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم انگلینڈ کو ہرانے کے بعد فائنل میں پہنچ گیا اور فائنل میچ بھی انڈیا کو ہرا کر اپنے نام کر لیا۔ 
پاکستانی ٹیم کے اس ناقابل
یقین کم بیککا راز سب ہی جاننا چاہتے ہیں، فخر زمان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد شعیب ملک کی تقریر نے سب کھلاڑیوں کو حوصلہ دیا۔ بھارت سے شکست کے بعد سب کھلاڑی بہت ہی دلبرداشتہ تھے لیکن اس رات شعیب ملک کی متاثر کن تقریر نے تمام کھلاڑیوں میں ایک نیا جوش و ولولہ پیدا کیا اور ٹیم میں ایک نئی روح پھونک دی۔ اس کے بعد تمام کھلاڑیوں نے یہ فیصلہ کیا کہ اب تمام میچز ایک الگ ہی انداز میں کھیلیں گے اس کے بعد پاکستانی ٹیم کا کھیل سب کے سامنے ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں

«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

معلوماتی خبریں