Tuesday, 25 October 2016

60 Shaheed,Dozens Injured in Attack On Quetta Police Training Center


#QuettaAttack 
At Least 60 People Were Shaheed and Dozens More Wounded When Militants Attacked.

Almost 60 people have been killed and over 100 injured after unidentified gunmen stormed a police training center in the city of Quetta, Pakistan, taking hundreds of cadets hostage. Islamic State terrorist group reportedly claimed responsibility for the attack.
At least 60 people including security personnel have been killed in the standoff, according to health officials cited by Reuters. Pakistani military commandos have managed to rescue over 200 hostages, according to local Media Reports.
Visit Our Websites
Facebook Twitter YouTube Facebook Page 


Wednesday, 5 October 2016

بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں بربریت کی انتہا کردی ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف

دشمن کے گھناؤنے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے
رسال پور:
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کا پیشہ وارانہ صلاحیت میں کوئی مقابل نہیں اورمسلح افواج اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیارہیں۔
اے ایف اکیڈمی رسالپور میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کے دوران جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کا پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں کوئی مقابل نہیں، پاکستان امن پسند ملک ہے، مسلح افواج اندرونی اوربیرونی چیلنجز کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، مادر وطن کے دفاع کے لئے ہر حد تک جائیں گے، دشمن کی کسی بھی جارحیت یا اسٹریٹجک غلط فہمی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان کی خوشحالی کےدشمن براہ راست اوربالواسطہ نقصان پہنچاناچاہتے ہیں۔
سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے انفراسٹرکچر کو جڑ سے اکھاڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں، بھارتی جنون سب کے سامنے ہے، بھارت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا کردارمسخ کرنا چاہتا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں بربریت کی انتہا کردی جس کا عالمی برادری نوٹس لے، بھارت کنٹرول لائن پرجعل سازی کے ذریعے بدنام کرنے کی سازش کررہا ہے جب کہ دشمن کے گھناؤنےعزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے اورملک کے دفاع کے لئے ہرقدم اٹھائیں گے۔
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان ایک ذمےداراورپرامن ملک ہے، پاکستان ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کی پالیسی پر گامزن ہے، دہشت گردی عالمی چیلنج ہے، اس کامقابلہ کیاہے اورکریں گے، ضرب عضب میں پاک فضائیہ نے بہت اہم کرداراداکیا ہے۔
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ بہترین لڑاکا فورس ہے، پاک فضائیہ کا دفاع میں بہت اہم کردارہے، کیڈٹس کوآج محنت کا صلہ ملا ہےاورانہیں ملک کی دل وجان سے خدمت کرنی ہے، پاک فضائیہ ہرطرح کے خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جدید ایئرفورس کے تقاضے پورے ہورہے ہیں جب کہ ایئرفورس کی مہارت ہائی مارک مشقوں سے بھی عیاں ہے۔

اس سے قبل جنرل راحیل شریف نے رسالپور میں پی اے ایف اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں شرکت کی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گریجویٹ کیڈٹس کو برانچ بیجز لگائے اوراعزازات تقسیم کیے۔ تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ محمد نعمت اللہ نے حاصل کی، بیسٹ فلائنگ کی چیف آف ایئر اسٹاف ٹرافی بھی محمد نعمت اللہ نے حاصل کی، کالج آف ایرو ناٹیکل انجینئرنگ کی اعزازی شمشیر ایوی ایشن کیڈٹ وہاج امجد نے حاصل کی، کالج آف فلائنگ ٹریننگ کی اعزازی شمشیر ایوی ایشن کیڈٹ رضا علی لے اڑے جب کہ پہلے لاجسٹک کورس میں بہترین کارکردگی کی ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ جواد رضا رضوی کوملی
اس خبر کو بھی پڑھیں 

Visit Our Websites
Facebook Twitter YouTube Facebook Page 



بھارتی فوج کا سرجیکل اسٹرائیک سچ ثابت کرنے کیلئے جعلی ویڈیوز بنانے کا انکشاف

بھارتی فوج لیپا سیکٹر میں جعلی مشقیں کرکے سرجیکل اسٹرائیک کی جعلی ویڈیوز بنا رہی ہے، رکن مقبوضہ کشمیراسمبلی
سری نگر: مودی سرکار سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت تو پیش نہ کرسکی لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیک ثابت کرنے کے لئے ویڈیو بنائی جارہی ہے جس کا بھانڈا رکن اسمبلی نے پھوڑ دیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے رکن عبدالرشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مودی سرکار کا بھانڈا پھوڑ دیا جن کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج لیپا سیکٹر میں جعلی مشقیں کرکے ویڈیوز بنا رہی ہے اور اسی ویڈیو کو سرحد پار سرجیکل اسڑائیک کا نام دے کر پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 روز سے بھارتی فوج لیپا سیکٹر میں ٹارگٹ بنا کر انہیں نشانہ بنانے کی ویڈیوزبنارہی ہے۔
مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے رکن کا کہنا تھا کہ بھارت اگر سچا ہوتا تو پاکستان کی طرح عالمی میڈیا کو لائن آف کنٹرول پر لے جاتا اور سرجیکل اسٹرائیک کے حوالے سے بریفنگ دیتا لیکن اس وقت ایسا نہیں کیا گیا اور پاکستان نے دنیا پر واضح کردیا کہ لائن آف کنٹرول پر کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں ہوئی لیکن اب لیپا سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے جعلی ویڈیوز بنائی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ 18 سمتبر کو اڑی سیکٹر حملے کے نتیجے میں 18 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد مودی سرکار نے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی حدود میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کیا تھا جس پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے 
سوالات اٹھانے پر مودی حکومت کو اپنے ملک میں سبکی کا سامنا ہے۔

Visit Our Websites
Facebook Twitter YouTube Facebook Page 


چین نے سی پیک میں بلوچستان اورخیبرپختونخوا کو کم حصہ ملنے کا تاثرمسترد کردیا


پا ک چین اقصادی راہداری پر 51 ارب 50 کروڑ ڈالر کے مختلف منصوبوں پر کام ہورہا ہے، ژاؤ لی جیان 
اسلام آباد: پاکستان میں چین کے سفارت خانے نے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے سی پیک کے مغربی روٹ کے حوالے سے تنقید پربلوچستان اورخیبرپختونخوا کو کم حصہ ملنے کا تاثر مسترد کردیا ہے۔
پاکستان میں چین کے سفارت خانے کے ڈپٹی چیف آف مشن ژاؤلی جیان نے مغربی روٹ کے حوالے سے تنقید اور بلوچستان وخیبرپختونخوا کوکم حصہ ملنے کا تاثرمسترد کردیا ہے۔ چینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن ژاؤ لی جیان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پا ک چین اقصادی راہداری پر51 ارب 50 کروڑڈالرکے مختلف منصوبوں پر کام ہورہا ہے، ان میں سے بلوچستان میں 16، سندھ میں 13، پنجاب میں 12 جب کہ خیبرپختونخوا میں 8 منصوبوں پر کام جاری ہے۔
بلوچستان میں زیرتعمیر 16 منصوبوں میں خضداربسمہ ہائی وے، ڈی آئی خان کوئٹہ ہائی وے، حبکو کول پاور پلانٹ، گوادرپاورپلانٹ، گوادرٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل کالج، گوادرنواب شاہ ایل این جی ٹرمینل و پائپ لائن، گوادرایسٹ بے ایکسپریس وے 1، گوادرایسٹ بے ایکسپریس وے 2، گوادرویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، گوادر پرائمری اسکول ، گوادر نیو انٹر نیشنل ایئرپورٹ، گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان اور ملٹی پرپوزٹرمینل کی توسیع شامل ہے۔
چین کے سفارت خانے کا کہنا ہے کہ سی پیک کے تحت خیبرپختونخوا میں 8 منصوبوں پرکام جاری ہے جس میں ایم ایل ون کی فزیبلیٹی اسٹڈی اوراپ گریڈیشن، حویلیاں ڈرائی پورٹ کا قیام، حویلیاں تا تھاکوٹ قراقرم ہائی وے 2 ، رائے کوٹ تا تھاکوٹ قراقرم ہائی وے 3 ، ڈی آئی خان کوئٹہ ہائی وے، سوکی کناری ہائیڈرو پاورپراجیکٹ اورراولپنڈی سے خنجراب تک آپٹک فائبر کیبل کی تنصیب کا منصوبہ شامل ہے۔ ژاؤ لی جیان نے اپنے بیان میں منصوبوں پرتنقید کرنے والوں سے سوال کیا ہے کہ کیا اب بھی یہ چین پنجاب اقتصادی کوریڈورہے۔

Visit Our Websites
Facebook Twitter YouTube Facebook Page 

Tuesday, 4 October 2016

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،قومی سلامتی کمیٹی


بھارت کی گیدڑ بھبھکیوں میں نہیں آئیں گے اور پاک فوج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلیے تیار ہے

 اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی و عسکری قیادت نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیراعظم نوازشریف کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل راشد محمود، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، داخلہ، دفاع اور خزانہ کے وزرا، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او، ڈی جی ایم آئی، مشیر قومی سلامتی،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور اور سیکرٹری خارجہ نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے مقبوضہ کشمیر اور کنٹرول لائن کی صورتحال، ڈی جی ملٹری آپریشنز نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت جب کہ سیکرٹری خارجہ نے وزیر اعظم کے دورہ امریکا و اقوام متحدہ سمیت مقبوضہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے کی گئی کوششوں پر بریفنگ دی۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جب کہ اس دوران عسکری حکام نے سرحدوں پر نگرانی کے نظام اور بھارتی جنگی عزائم کے مقابلے کے لیے پاک فوج کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں پاک فوج کی تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا گیا اور سول و عسکری قیادت نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر اتفاق کیا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک فوج بھارت کے کسی بھی ایڈونچر کے مقابلے کے لیے تیار ہے، بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ جھوٹا اور مضحکہ خیز ہے، پاکستان کو کھوکھلے دعوؤں اور جارحانہ عزائم سے جھکایا نہیں جاسکتا، بھارت کی گیدڑ بھبھکیوں میں نہیں آئیں گے، مشرقی سرحد اور کنٹرول لائن پر کشیدگی دہشتگردی کے خلاف جنگ سے توجہ نہیں ہٹاسکتی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کسی ملک یا قوم کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا، قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملکی دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق خطے میں پائیدار امن کے لیے  بھارت مسئلہ کشمیر حل کرے، پاکستان اور کشمیر ناقابل تقسیم ہیں اس لیے انہیں الگ نہیں دیکھا جاسکتا، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سرحدوں کے دفاع کے لیے سیاسی و عسکری قیادت اور قوم متحد ہے اور پاک فوج سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کی اجتماعی بہتری پر یقین رکھتا ہے، خطے سمیت دنیا میں قیام امن کی کوششیں جاری رکھیں گے اور ہماری اس خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 
کشمیری عوام کی جدوجہد کو بھارتی فورسز ظلم و ستم سے نہیں دبا سکتیں۔

Visit Our Websites
Facebook Twitter YouTube Facebook Page