بھارتی فوج لیپا سیکٹر میں جعلی مشقیں کرکے سرجیکل اسٹرائیک کی جعلی ویڈیوز بنا رہی ہے، رکن مقبوضہ کشمیراسمبلی
سری نگر: مودی سرکار سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت تو پیش نہ کرسکی لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیک ثابت کرنے کے لئے ویڈیو بنائی جارہی ہے جس کا بھانڈا رکن اسمبلی نے پھوڑ دیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے رکن عبدالرشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مودی سرکار کا بھانڈا پھوڑ دیا جن کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج لیپا سیکٹر میں جعلی مشقیں کرکے ویڈیوز بنا رہی ہے اور اسی ویڈیو کو سرحد پار سرجیکل اسڑائیک کا نام دے کر پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 روز سے بھارتی فوج لیپا سیکٹر میں ٹارگٹ بنا کر انہیں نشانہ بنانے کی ویڈیوزبنارہی ہے۔
مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے رکن کا کہنا تھا کہ بھارت اگر سچا ہوتا تو پاکستان کی طرح عالمی میڈیا کو لائن آف کنٹرول پر لے جاتا اور سرجیکل اسٹرائیک کے حوالے سے بریفنگ دیتا لیکن اس وقت ایسا نہیں کیا گیا اور پاکستان نے دنیا پر واضح کردیا کہ لائن آف کنٹرول پر کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں ہوئی لیکن اب لیپا سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے جعلی ویڈیوز بنائی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ 18 سمتبر کو اڑی سیکٹر حملے کے نتیجے میں 18 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد مودی سرکار نے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی حدود میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کیا تھا جس پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے
سوالات اٹھانے پر مودی حکومت کو اپنے ملک میں سبکی کا سامنا ہے۔
Visit Our Websites
Facebook Twitter YouTube Facebook Page
No comments:
Post a Comment