Thursday, 10 November 2016

ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

بھارتی فائرنگ سے اب تک خواتین اوربچوں سمیت 26 سویلین شہیداور107زخمی ہوئے ہیں، سیکریٹری خارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنرکو دفتر خارجہ طلب کرتے ہوئے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے بھارتی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔ سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے اور بھارتی فوج سویلین آبادی اور شہریوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت 26 سویلین شہید اور107 زخمی ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج گزشتہ کئی ہفتوں سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کررہا ہے جس سے اب تک خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد شہید ہوچکے ہیں۔

Visit Our Websites

No comments:

Post a Comment