Monday, 19 June 2017

پاکستان سے شکست کے بعد رشی کپور پھر ٹویٹر پر سرگرم،اب ایسی بات کہہ دی کہ ہر کسی کو حیران اور بھارتیوں کو پریشان کرڈالا

  اتوار‬‮ 18 جون‬‮ 2017
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی ٹیم کی بدترین شکست کے بعد بھارتی اداکار رشی کپور نے شکست تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کومبارک بادپیش کی ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹرپررشی کپورنے اپنے ایک پیغام میں مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے بہت اچھاکھیلااورہمیں شکست دیدی اورہمیں تمام شعبوں میں آئوٹ کردیا،میں شکست تسلیم کرتاہوں اورمبارکبادپیش کرتاہوں ۔واضح رہے کہگزشتہ روزآئی سی سی کے فائنل سے قبل بھارتی اداکارہ رشی کپور نے اپنی ٹوئیٹ میں پی سی بی کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا کہ ’پی سی بی کرکٹ ٹیم بھیجنا پلیز، پہلے ہاکی یا کھو کھو ٹیم بھیجی تھیں، کیوں کہ 18جون (فادرز ڈے) پر باپ کھیل رہا ہے تمہارے ساتھ“۔لیکن ان کے فائنل کے بعد کے پیغام نے پاکستانیوں کے ساتھ بھارت کے شہریوں کوبھی حیرت میں ڈال دیاہے اوراس کورشی کپورکایوٹرن بھی کہاجارہاہے ۔

No comments:

Post a Comment