Tuesday 29 November 2016

او کے جنرل باجوہ بیسٹ آف لک، سابق آرمی چیف کے الوداعی کلمات

سابق آرمی چیف کو فوجیوں نے زندہ باد کا نعرہ لگا کر
خدا حافظ کہا
راولپنڈی: سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے کمان سنبھالنے کی تقریب میں سربراہ پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پاک فوج کی کمان سنبھالنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، تقریب کے بعد سابق آرمی چیف کو فوجیوں نے زندہ باد کا نعرہ لگا کر خدا حافظ کہا جب کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ جب انہیں رخصت کرنے پہنچے تو جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے گاڑی میں بیٹھتے ہوئے کہا کہ او کے جنرل باجوہ بیسٹ آف لک۔
اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق آمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے نئے سربراہ مضبوط قوت فیصلے کے حامل ہیں اور جو اعتماد ان پر کیا گیا ہے وہ اس پر پورا اتریں گے۔
Visit Our Websites


Saturday 26 November 2016

جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے نئے سربراہ مقرر

لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیا گیا ہے۔
اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل قمرجاوید باجوہ کو جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر پاک فوج کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا جب کہ لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات کو بھی جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے صوابدیدی اختیارات کے تحت تھری اسٹار لیفٹیننٹ جنرل قمرجاوید باجوہ کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر پاک فوج کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے پاک فوج کے نئے سربراہ اور چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی پروفائلز جاری کردی ہیں جس کے مطابق جنرل زبیر حیات نے 24 اکتوبر 1980 میں فوج میں کمیشن حاصل کیا ان کا تعلق فوج کی آرٹلری رجمنٹ یونٹ سے ہے، وہ فورڈ سل اوکلوہامہ امریکا کے فارغ التحصیل ہیں، کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کیمبرلے یوکے سے ڈگری حاصل کی جب کہ اسلام آباد نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے بھی گریجویٹ ہیں۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ جنرل زبیر حیات کوکمانڈنٹ اسٹاف اور انسٹریکشنل پوسٹوں پر کام کا وسیع تجربہ ہے، وہ بطور بریگیڈیئر انفینٹری ڈویژن کی قیادت کرچکے ہیں اور ڈی جی اسٹریٹیجک پلان ڈویژن کے فرائض انجام دے چکے جب کہ جنرل زبیر نے کورکمانڈر بہاولپور کی ذمہ داریاں بھی انجام دی ہیں۔
آئی ایس پی آر نے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پروفائل جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جنرل باجوہ نے بھی 24 اکتوبر 1980 میں فوج میں کمیشن حاصل کیا ان کا تعلق پاک فوج کی یونٹ 16 بلوچ رجمنٹ سے ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ نیول پوسٹ گریجویٹ یونیورسٹی مونٹری کیلیفورنیا امریکا کے فارغ التحصیل ہیں وہ کینیڈین فورسز کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے بھی گریجوٹ ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر باجوہ انفینٹری اسکول میں انسٹرکٹر کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔
جنرل قمرجاوید باجوہ چیف آف دی آرمی اسٹاف کے پرنسپل اسٹاف آفیسر اور جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آف دی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انسپکٹر جنرل آف دی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن وہ عہدہ ہے جس پر آرمی چیف مقرر ہونے سے قبل جنرل راحیل شریف بھی فائز تھے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ اقوامِ متحدہ کے تحت کونگو میں پاک فوج کے امن مشن کی قیادت بھی سنبھال چکے ہیں جب کہ انفینٹری اسکول، کوئٹہ میں کمانڈانٹ؛ اور پاک فوج کی سب سے بڑی 10 کور کے کورپس کمانڈر کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ تحریک انصاف کے اسلام آباد میں دھرنے کے دوران کور کمانڈر راولپنڈی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا تعلق پاک فوج کی جس انفینٹری بلوچ رجمنٹ سے ہے  وہ اس رجمنٹ سے آرمی چیف بننے والے چوتھے افسر ہیں، ان سے پہلے پاک فوج کے سربراہان بننے والے جنرل یحییٰ خان، جنرل مرزا اسلم بیگ اور جنرل اشفاق پرویز کیانی کا تعلق بھی اسی رجمنٹ سے تھا۔
پاک فوج کے نئے سربراہ 29 نومبر کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جس کی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کے ہاکی گراؤنڈ میں ہوگی جہاں سبکدوش ہونے والے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اپنے نئے جانشین کو پاک فوج کی کمان علامتی چھڑی پیش کریں گے۔
واضح رہےکہ وزارت دفاع کی جانب سے وزیراعظم کو نئے آرمی چیف کے لیے 5 سینئر موسٹ لیفٹیننٹ جنرلز کی سمری بھیجی گئی تھی جن میں پہلے نمبر پر لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات سب سے سینئر تھے جب کہ دیگر سینئر افسران میں لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم، لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ، لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے اور لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق کا نام تھا۔
Visit Our Websites

Tuesday 22 November 2016

نئے آرمی چیف کی تقرری؛ وزیراعظم نوازشریف کی قریبی رفقا سے مشاورت

وزیر اعظم کی ایڈوائس پرصدر مملکت ممنون حسین نئے آرمی چیف کے تقررکی منظوری دیں گے۔
اسلام آباد: جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاک فوج کے نئے سربراہ کی تقرری کے لیے وزیر اعظم نواز شریف کی اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے مختلف گیریژنز کے الوداعی دوروں کے ساتھ ہی ملک کے نئے سپہ سالار سے متعلق قیاس آرائیاں مزید تیز ہوگئی ہیں، وزیراعظم نواز شریف نئے آرمی چیف کی تقرری کے لئے اپنے قریبی رفقائے کار سے مسلسل مشاورت کررہے ہیں۔
پاک فوج کی سینیارٹی لسٹ میں لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات، لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم، لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے اور لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ سب سے اوپر ہیں۔ اس لیے وزیراعظم نواز شریف بھی ان ہی میں سے ایک کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جب کہ ایک کو آرمی چیف بنانے پر غور کررہے ہیں۔
آئین کے تحت نئے سپہ سالار کا فیصلہ وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ہے، وہ سنیارٹی لسٹ میں شامل ان چارسینئر لیفٹیننٹ جرنیلوں کے علاوہ کسی جونیئر لیفٹیننٹ جنرل کو بھی ترقی دے کر فور اسٹار جنرل بنانے کا اختیار رکھتے ہیں جب کہ صدر مملکت مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ہیں۔ وزارت دفاع نئے آرمی چیف کے تقرر کے لیے وزیر اعظم ہاؤس کو سمری بھجوائے گا۔ وزیراعظم سمری میں دیئے گئے ناموں میں سے ایک کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جب کہ ایک کو آرمی چیف (چیف آف آرمی اسٹاف) مقرر کرنے کی تجویز دیں گے، جسے صدر مملکت ممنون حسین رسمی طور پر منظور کریں گے

دوسری جانب  پاک فوج کی کمانڈ میں تبدیلی کی تقریب کی تیاریاں شروع ہوگئیں ہیں، تقریب 29 نومبرکی صبح راولپنڈی میں جی ایچ کیو سے ملحقہ ہاکی گراؤنڈ میں ہوگی جب کہ سبکدوش ہونے والے آرمی چیف چھڑی نئے سپہ سالار کے حوالے کریں گے۔
واضح رہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف 29 نومبر کو اپنے عہدے کی مدت مکمل ہونے کے بعد سبکدوش ہورہے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں
Visit Our Websites

Monday 21 November 2016

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے الوداعی دوروں کا آغاز کردیا

آرمی چیف کی مدت ملازمت رواں ماہ 29 تاریخ کو ختم ہو رہی ہے۔ 
لاہور: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے الوداعی دوروں کا آغاز کردیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لاہور سے اپنے الوداعی دوروں کا آغاز کر دیا ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لاہور گیریژن ون میں پاک فوج اور رینجرز کے افسران اور جوانوں سے خطاب کیا اور جوانوں سے گلے بھی ملے۔
اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ  امن و امان کا قیام اوراستحکام آسان کام نہیں تھا لیکن ہماری قربانیوں اور مشترکہ قومی عزم نے ملک کے خلاف تمام مشکلات پر قابو پانے میں مدد کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کراچی، پشاور اور کوئٹہ کا دورہ بھی کریں گے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گوجرانوالہ گیریژن کا الوداعی دورہ کیا اور جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہا جب کہ انہوں نے انسداد دہشت گردی تربیت میں منگلا کور کے کردار کی تعریف بھی کی، پاک فوج کے سربراہ نے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کے شہدا کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت رواں ماہ 29 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے میڈیا پر مختلف خبریں زیر گردش رہی ہیں لیکن ڈی جی آئی ایس پی آر کی خبر نے اس قسم کی تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔
مزید خبریں پڑھیں
Visit Our Websites

Saturday 19 November 2016

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی گولہ باری، پاک فوج کا بھرپور جواب

پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔ 
 مظفر آباد: بھارت کا جنگی جنون ہے کہ بڑھتا ہی جا رہا ہے اور ہر آنے والے دن کے ساتھ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر وادی نیلم کے کیل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تاہم فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آ سکی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز نے ایل او سی پر کھوئی رٹہ سیکٹر کے گاؤں سنگالا میں فائرنگ اور گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں 3 بہن بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید ہو گئے تھے
اس خبر کو بھی پڑھیں
Visit Our Websites

پاکستانی حدود میں گھسنے والا بھارتی ڈرون گرادیا گیا، ترجمان پاک فوج

بھارتی جاسوس ڈرون ایل او سی پر 60 میٹر تک پاکستانی حدود میں گھسا تھا
ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر جاسوسی کے لیے گھسنے والے بھارتی ڈرون کو مار گرایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی ڈرون مارا گرایا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی ڈرون کواڈ کوپٹر ایل او سی سے 60 میٹر تک پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا جسے پاک فوج نے فوری کارورائی کرتے ہوئے رک چکھری سیکٹر میں آگاہی پوسٹ پر مار گرایا جب کہ ڈرون کا ملبہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق کواڈ کوپٹر ڈرون نگرانی یا جاسوسی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس میں کیمرے بھی نصب ہوتے ہیں تاہم پاک فوج نے بھارت کی ایک اور ناپاک کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی آبدوز نے خفیہ طریقے سےپاکستانیسمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش جسے پاک بحریہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا اور بھارتی آبدوز کو پاکستان میں داخل ہونے سے روکتے ہوئے پیچھے دھکیل دیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں

Visit Our Websites

Friday 18 November 2016

پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی ناپاک کوشش ناکام بنادی

بھارتی بحریہ نے اپنی موجودگی کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی جسے نیوی کے فلیٹ یونٹس نے ناکام بنا دیا، ترجمان پاک بحریہ
کراچی: لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد بھارتی افواج  نے سمندری حدود کی خلاف ورزی بھی شروع کر دی ہے لیکن بھارتی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش پاک بحریہ نے ناکام بنا دی۔
ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی آبدوز نے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی موجودگی کوبھی خفیہ رکھنے کی کوشش کی لیکن پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹس نے بھارتی آبدوز کا تعاقب کیا اور بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بھارتی آبدوز کو پیچھے دھکیل دیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ بھارتی بحریہ آبدوزوں کو پاکستان کے خلاف تعینات کر رہی ہے لیکن پاک بحریہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی  بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور بحری سرحدوں کے دفاع کے لئے پاکستان نیوی ہر لمحہ تیار ہے۔
 اس خبر کو بھی پڑھیں
Visit Our Websites

آپریشن ضرب عضب نے ملک میں امن و ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی ، سربراہ پاک فوج

نوجوان اللہ پر ایمان رکھتے ہوئے عزت اور وقار کی کوشش کریں، آرمی چیف 
جنرل راحیل شریف
 اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ نوجوان پاکستان ایک عظیم قوم اور ہماری افرادی قوت ہی اصل اثاثہ ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔ سربراہ پاک فوج نے پرانی یادیں تازہ کرنے کےلئے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور اپنے مادر علمی میں اساتذہ اور طلبا سے بات چیت کی۔
 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے اسکالرز ، سائنسدان ، فن کار اور دانشور پیدا کئے اور یونیورسٹی کے طلبا نے اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔
سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ نوجوان اللہ پر ایمان رکھتے ہوئے عزت اور وقار بنانے کی کوشش کریں اور اگر تھری سیز( کریکٹر، کرج، اور کمپی ٹینس) پر عمل کریں تو ملک کو نئی بلندیوں تک لے جانے کےلئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب نے ملک میں امن و ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے پاکستانی قوم ایک عظیم قوم ہے اور افرادی قوت ہی ہمارا اثاثہ ہے۔

 اس خبر کو بھی پڑھیں
Visit Our Websites

بھارتی جارحیت پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، سربراہ پاک فوج

آرمی چیف جنرل راحیل شریف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے كہا ہے كہ ملكی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے لہٰذا بھارتی جارحیت پر پریشان ہونے كی ضرورت نہیں۔
پارلیمنٹ كے مشتركہ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی شركت كی اور اس موقع پر وہ خصوصی توجہ كامركزرہے، مختلف اراكین نے آرمی چیف سے ان كی نشست پر جاكر مصافحہ اورملاقات كی۔
مُشتركہ اجلاس كے بعد ایل اوسی كی صورتحال پرصحافی كے سوال پر آرمی چیف نے كہا كہ اس كو ابھی رہنے دیں اس پر روز بات كرتے رہتے ہیں۔ آرمی چیف نے كہا كہ فكر نہ كریں ملك كا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور بھارتی جارحیت پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں
Visit Our Websites

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے 7 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، قرار داد کا متن۔
 اسلام آباد: قومی اسمبلی نے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت اور بھمبر میں بھارتی فائرنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر، نوید قمر کے والد عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی عدیل کی وفات سمیت گڈانی واقعہ میں جاں بحق افراد اور پاک فوج کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برجیس طاہر نے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت اور بھمبر میں بھارتی فائرنگ کے خلاف خلاف قرارداد پیش کی جس کو اسمبلی نے متفقہ طور پرمنظور کرلیا۔ قرارداد میں بھمبر میں بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے 7 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کی بھی شدید مذمت کی گئی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کنٹرول لائن پر بھمبرسیکٹرمیں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 7 فوجی شہید ہوگئے تھے جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھر پور کارروائی کی گئی اور جواب میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ زرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد بھارتی فوجی بھی مارے گئے تھے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں 
Visit Our Websites
Facebook Twitter YouTube Facebook Page 


Thursday 17 November 2016

ترکی کے لیے پاکستان کی خدمات کو فراموش کیا اور نہ کبھی کریں گے، رجب طیب اردوان

 ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں مدد کرنےپرپاکستانیوں کو فراموش کیا نہ کبھی کریں گے۔ 
 اسلام آباد: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں مدد کرنےپرپاکستانیوں کو فراموش کیا نہ کبھی کریں گے۔ 
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران ترک صدر نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کا تعلق کئی خصوصیات کا حامل ہے، میں ترکی سے آپ سب کے  لیےمحبتیں سمیٹ کر آیا ہوں، میں نے 2012 کے دورے کے دوران بھی پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا تھا۔ پاکستان نے اپنی اقدار کے تحفظ کے ساتھ جمہوریت جمہوری عمل مستحکم کیا ہے، ایسا کرکے مسلم امہ کے لئے ایک اہم مثال پیش کی ہے۔ ہم نے پاکستان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا نہ کریں گے، ہم صرف الفاظ تک ہی نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں برادر ملک ہیں، ہم پاکستان کے غم اور خوشی میں برابر کے شریک ہوتے ہیں، پاکستان کے جذبات بھی یہی ہوتے ہیں۔  15جولائی کی بغاوت کی مذمت پرپاکستان سب سے پہلا ملک تھا۔
ترک صدر نے کہا کہ دین اسلام امن اور سلامتی کا پیامبر ہے۔ اسلام اور دہشت گردی کا کوئی تعلق نہیں۔ دہشت گرد اسلام کو نقصان پہنچارہے ہیں، جس طرح دہشت گرد  دین اسلام کو نقصان پہنچارہے ہیں کوئی نہیں پہنچا سکتا۔ مغری دنیا  داعش اور القاعدہ کی مدد کررہی ہے، داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، گولن تحریک کو مغربی دنیاکی حمایت حاصل ہے، برائیوں کا خاتمہ ہماری ذمہ داری ہے۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جدو جہد کررہا ہے ، ترکی بھی اسی طرح پی کے جے، داعش اور دیگر تنظیموں کے خلاف جدو جہد کررہا ہے۔ ہم نے داعش سے ملنے والے اسلحے سے اس کی نشاندہی کی ہے۔
رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان اورترکی اعلیٰ اقدارکی حامل قومیں ہیں، پاکستان سے تعلق روز آخر تک جاری رہے گا۔ پاکستان اور ترکی کے تعلقات مستقبل میں مزید ترقی کریں گے، ہم پاکستان کےساتھ تعلیم کے میدان میں پیش رفت آگے بڑھائیں گے، پاکستان کےساتھ انڈرگریجویٹ اوراعلیٰ تعلیم کے معاہدے طے پائیں گے، پاک ترک باہمی تجارت کو ایک ارب ڈالر تک بڑھائیں گے۔
ترک صدر کے خطاب سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ترکی اپنی مشترکہ تاریخ، مذہب اور ثقافت کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں،  دونوں ممالک کے عوام کے باہمی تعلقات دونوں ریاستوں کی تخلیق سے پرانے ہیں، دونوں اقوام نے ہمیشہ دنیا کے مظلوم ومحروم طبقات کی پرزور حمایت کی ہے۔  صدررجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکی نے جوشاندار ترقی کی ہے وہ دوسروں کے لیے مشعل راہ ہے، ترکی کے بہادر عوام نے جرات سے اپنے آئین کی حفاظت کی، جمہوریت کے لیے عظیم جدو جہد کا کریڈٹ ترک صدر کو جاتاہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں
Visit Our Websites

اسرائیلی پارلیمنٹ میں مسلم رکن نے اذان دے کر یہودی اراکین کو حواس باختہ کردیا

بل کو قانون کی شکل دی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا، فلسطینی حکام
تل ابيب: اسرائیل کی پارلیمنٹ سے تعلق رکھنے والے مسلم رکن نے مسجدوں میں اذان پر پابندی کے مجوزہ بل کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کی پارلیمنٹ میں اذان دے کر یہودیوں کو حواس باختہ کر دیا۔
اسرائیلی پارلیمنٹ کے مسلمان رکن احمد التیبی نے نیسیٹ (اسرائیلی پارلیمنٹ) میں اظہار خیال کے دوران حکومت کی جانب سے مساجد میں اذان پر پابندی کے مجوزہ بل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہودی لابی اسلام فوبیا کا شکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہودی ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے بل کی منظوری اسرائیلی فاشسٹ معاشرے کی عکاسی کرتی ہے جب کہ اس دوران ایک اور مسلم رکن طالب ابو عرار نے پارلیمنٹ میں اذان دینا شروع کی تو صیہونی ارکان پارلیمنٹ نے انہیں روکنے کے لئے شور شرابہ شروع کردیا لیکن اس کے باوجود مسلم رکن نے اذان مکمل کی۔
واضح رہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا گیا ہے جس میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پندی کا مطالبہ کیا گیا ہے جسے اراکین پارلیمنٹ منظور کر چکے ہیں لیکن اسے قانون کا درجہ دینے کے لئے وزیراعظم بنجیمن نیتن یاہو کی منظوری دینا ابھی باقی ہے۔
فلسطینی حکام نے اسرائیلی حکومت کو خبردار کیا ہے اگر انہوں نے بل کو قانون کی شکل دی تو خطے میں جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔ فلسطینی حکام نے اسرائیلی اقدام کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے معاملے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

قبل ازیں حماس نے بھی یہودی لابی کی جانب سے پیش کئے گئے بل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کی سازش قرار دیا اور اس فعل کو مسلمانوں کی عبادت میں مداخلت سے تشبیہ دی۔

Visit Our Websites
Facebook Twitter YouTube Facebook Page 

ترک صدر کا مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی بھرپور حمایت کا اعلان

پاکستان نے ہرمشکل میں ترکی کاساتھ دیا اورہم پاکستان کے خلوص کو نظرانداز نہیں کرسکتے،رجب طیب اردوان
اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات ہوئی اور ترکی مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی بھر پور حمایت کرتا ہے جب کہ کنٹرول لائن پر کشیدہ صورتحال پرتشویش ہے۔
وزیراعظم ہاؤس میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات ہوئی، مسئلہ کشمیر کو کسی طرح بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا اور ترکی مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی بھر پور حمایت کرتا ہے، دونوں ممالک مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرسکتے ہیں اور ترکی بھی اس مسئلے کی مذاکرات کے ذریعے فوری حل کی حمایت کرتاہے جب کہ  کنٹرول لائن پر کشیدہ صورتحال پرتشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہرمشکل میں ترکی کاساتھ دیا اورہم پاکستان کے خلوص کو نظرانداز نہیں کرسکتے جب کہ پاکستان کے ساتھ مختلف منصوبوں پرمعاہدوں پردستخط کئے ہیں۔
رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان بہترتعلقات چاہتے ہیں جب کہ دہشت گردتنظیموں کاخاتمہ کریں گے اور امید ہے ہماری مخالف دہشت گردتنظیم کو پاکستان میں بھی جگہ نہیں ملے گی۔
اس موقع پروزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اورترکی کےتعلقات منفرد ہیں اور ترکی کے ساتھ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں جب کہ مشکلات کے ماحول میں پاکستان اورترکی کے تعلقات اوربھی مضبوط ہوں گے اور یقین ہے امن اورخوشحالی کے لئے ترکی اپناکردارجاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت اورسرمایہ کاری میں اضافہ ہوناچاہیے اور 2017 کے آخرتک ترکی کے ساتھ آزادتجارت کا معاہدہ چاہتے ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام ترکی میں ہونے والی فوجی بغاوت کی مذمت کرتے ہیں جب کہ ترک عوام نے اپنے مظبوط حوصلے اور جرات کے ساتھ فوجی بغاوت کو ناکام بناکر جمہوریت کے لیے نئی تاریخ رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ این ایس جی میں پاکستان کی رکنیت کے لیے ترکی کی حمایت قابل تعریف ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں

Visit Our Websites

Wednesday 16 November 2016

مودی کو سمجھ ہے ہم کیا کررہے ہیں اور کیا کرسکتے ہیں، سربراہ پاک فوج

بھارتی فوج مرد بنے اور مردانگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہلاک فوجیوں کا بتایا کرے، جنرل راحیل شریف
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مودی کو سمجھ ہے ہم کیا کررہے ہیں، کیا کرسکتے ہیں اور ہماری قابلیت کیا ہے جب کہ مودی کو ہماری بات بھی سمجھ آگئی ہے کہ جارحیت سے کچھ نہیں ملے گا۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق ایوان صدر میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت میں صحافیوں نے آرمی چیف سے کئی سوالات کیے جس میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ نریندی مودی باز نہیں آرہے جس پر آرمی چیف نے کہا کہ مودی کو سمجھ ہے ہم کیا کررہے ہیں، کیا کرسکتے ہیں اور ہماری قابلیت کیا ہے جب کہ مودی کو ہماری بات بھی سمجھ آگئی ہے کہ جارحیت سے کچھ نہیں ملے گا۔
ایک اور سوال کے جواب میں آرمی چیف نے کہا کہ بھارت کی سرجیکل اسٹرائیک صرف باتوں تک تھی اور بھارت کو اپنے دعوؤں پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ جس روز ایل او سی پر ہمارے 7 جوانوں کی شہادت ہوئی اسی دن ہم نے بھارت کے 11 فوجی بھی مارے اور ہمیں پتا ہے کہ بھارت کے 40 سے 44  فوجی مارجاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی طرف ہر شہادت کو اون کرتے ہیں لیکن بھارتی فوج وردی میں ہونے والی ہلاکتیں تسلیم نہیں کرتی، انہیں مرد بننے کی ضرورت ہے، لہٰذا بھارتی فوج مردانگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہلاک فوجیوں کا بتایا کرے۔
جنرل راحیل شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں اچھا کام کیا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ آج ہم نے 6 کلو میٹر تک مار کرنے والے ملکی ساختہ میزائل استعمال کیا جسے مغربی سائیڈ پر بھی استعمال کیا جاچکا ہے، ہم نے مغربی بارڈر پر جو حاصل کیا اسے ضائع نہیں کرسکتے۔ جب آرمی چیف سے سوال کیا گیا کہ آپ کے فریش رہنے کا راز کیا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر اللہ کا خاص کرم اور مہربانی ہے۔
 اس خبر کو بھی پڑھیں
Visit Our Websites

فوجی مشقوں سے کسی کو ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہوگی، آرمی چیف

آئندہ نسلوں کو بہتر اور محفوظ پاکستان دینا چاہتے ہیں، سربراہ پاک فوج
خیرپور ٹامیوالی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ رعد البرق مشقوں سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم دشمن سے غافل نہیں اور مسلح افواج کی تیاریوں سے کسی کو ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہوگی۔
خیرپور ٹامیوالی میں ہونے والی رعدالبرق مشقوں  میں حصہ لینے والے نوجوانوں کے ساتھ  آرمی چیف جنرل راحیل شریف گھل مل گئے، آرمی چیف نے جوانوں کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کی اور ان کے عزم وجذبے کو سراہا، آرمی چیف کو اپنے درمیان دیکھ کر جوانوں کا جوش و خروش بھی بڑھ گیا اور پرجوش نعرے بازی کی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کا آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو مستحکم کر رہے ہیں اور آئندہ نسلوں کو بہتر اور محفوظ پاکستان دینا چاہتے ہیں جب کہ رعد البرق مشقوں سے ثابت ہوا کہ دشمن سے غافل نہیں، مسلح افواج کی تیاریوں سے کسی کو ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہوگی اور شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

Visit Our Websites

پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے، وزیراعظم

جموں کشمیر کا معاملہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا تنازع ہے
خیرپور ٹامیوالی: وزیراعظم نواز شریف نے ایک بار پھر بھارت کو مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات پر مذاکرات کی دعوت دی ہے جب کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے
خیرپور ٹامیوالی میں ہونے والی رعدالبرق مشقوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ مشقیں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری مسلح افواج ملک کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار اور ہماری افواج دنیا کی بہترین فورس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا ایجنڈا ملک کو غیر مستحکم کرنا ہے لیکن مسلح افواج اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بھرپور طریقے سے تیار ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سی پیک پاک چین دوستی کا بہترین مظہر ہے جب کہ اقتصادی راہداری منصوبے کو مکمل طور پر فعال بنایا جا رہا ہے اور سی پیک کے تحت منصوبوں کی تکمیل یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے نا صرف پاکستان اور چین بلکہ پورے خطے میں امن اور خوشحالی آئے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت دیگر ملکوں کے معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے اور بھارت کے ساتھ مقبوضہ کشمیر سمیت تمام معاملات پر بات چیت کے لئے تیار ہیں لیکن بھارت کی جانب سے لائن آّف کنٹرول پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے، بھارت کی جانب سے ایل او سی پر ہمارے سویلین اور فوجی جوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے، ملک و قوم کی خاطر جان کا نذرانہ دینے والے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں اور پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر کا معاملہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا تنازع ہے اور بھارت مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے ایل او سی پر خلاف ورزیاں کر رہا ہے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری طور پر حل ہونا چاہیئے۔

Visit Our Websites



Sunday 13 November 2016

پاکستانی تاریخ کا سنہرا دن، گوادر بندرگاہ فعال ہو گئی

گوادر: وزیراعظم نواز شریف نے گوادر بندر گاہ کا باضابطہ افتتاح کرکے اسے  فعال کردیا ہے  اور پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے کے تحت چین کا پہلا 
تجارتی جہاز گوادر بندر گاہ سے روانہ ہو گیا۔
گوادر بندرگاہ سے برآمدات کا سلسلہ آج سے شروع ہوگیا  اور اس کا افتتاح وزیر اعظم نوازشریف نے کیا۔ سی پیک منصوبے کے تحت 300 کنٹینرز پر مشتمل پہلا میگا پائلٹ ٹریڈ کارگو گوادر سے روانہ ہوا۔ اس حوالے سے گوادر میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری، صوبے کے گورنر محمد خان اچکزئی، چینی سفیر، وفاقی وزراء اور پاکستان میں تعینات مختلف ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ اس تاریخی دن سے خطاب کرنا میرے لئے باعث فخر ہے، وہ منصوبہ جو 2 سال پہلے شروع ہوا تھا آج حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ ایک خطہ اور ایک سڑک وژن کا آغاز ہے جب کہ گوادر اقتصادی راہداری منصوبے کے سر کا تاج ہے، سی پیک سے پاکستان تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا اور گوارد بندر گاہ وسط ایشیائی ریاستوں سے ربط پیدا کرے گی۔
تقریب سے چینی سفیرسن وی ڈونگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن بہت اہمیت کا حامل ہے اور سی پیک کے تحت پہلے منصوبے کے افتتاح پرمبارکباد دیتاہوں، یہ پہلا موقع ہے کہ تجارتی قافلہ پاکستان کے مغربی حصے سے داخل ہوا اور اس منصوبے پر ہم حکومت اور فوج کے مشکور ہیں۔
چینی سفیر نے کہا کہ پاک چین راہداری منصوبہ پاکستان اور چین سمیت پورے خطےکے عوام کے لیے مفید ثابت ہوگا کیونکہ اس منصوبے کے تحت 10 ہزار سے زائد نوجوانوں کو روزگار ملے گا جب کہ اس پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے لیے ایف ڈبلیو او کا اہم کردار رہا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کا کہنا تھا کہ سی پیک کی کامیابی پر وزیراعظم نوازشریف کو مبارکباد دیتاہوں اور چینی قافلے کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاک فوج نے سی پیک کی سیکیورٹی کے لیے الگ سیکیورٹی ڈویژن بنادیا جب کہ بلوچستان میں اب امن و امان بھی بہتر ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت گوادر پورٹ کی انتظامی ذمہ داریاں چین کے سپرد کردی گئی ہیں اور چین گوادر پورٹ کے ذریعے ہی اپنی درآمدات اور برآمدات کرے گا۔ گوادر بندر گاہ کے ذریعے چین اپنا تجارتی سامان باآسانی مشرق وسطیٰ اور افریقا تک پہنچا سکے گا۔
Visit Our Websites
Facebook Twitter YouTube Facebook Page 

Thursday 10 November 2016

ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

بھارتی فائرنگ سے اب تک خواتین اوربچوں سمیت 26 سویلین شہیداور107زخمی ہوئے ہیں، سیکریٹری خارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنرکو دفتر خارجہ طلب کرتے ہوئے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے بھارتی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔ سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے اور بھارتی فوج سویلین آبادی اور شہریوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت 26 سویلین شہید اور107 زخمی ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج گزشتہ کئی ہفتوں سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کررہا ہے جس سے اب تک خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد شہید ہوچکے ہیں۔

Visit Our Websites