Friday, 18 November 2016

آپریشن ضرب عضب نے ملک میں امن و ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی ، سربراہ پاک فوج

نوجوان اللہ پر ایمان رکھتے ہوئے عزت اور وقار کی کوشش کریں، آرمی چیف 
جنرل راحیل شریف
 اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ نوجوان پاکستان ایک عظیم قوم اور ہماری افرادی قوت ہی اصل اثاثہ ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔ سربراہ پاک فوج نے پرانی یادیں تازہ کرنے کےلئے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور اپنے مادر علمی میں اساتذہ اور طلبا سے بات چیت کی۔
 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے اسکالرز ، سائنسدان ، فن کار اور دانشور پیدا کئے اور یونیورسٹی کے طلبا نے اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔
سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ نوجوان اللہ پر ایمان رکھتے ہوئے عزت اور وقار بنانے کی کوشش کریں اور اگر تھری سیز( کریکٹر، کرج، اور کمپی ٹینس) پر عمل کریں تو ملک کو نئی بلندیوں تک لے جانے کےلئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب نے ملک میں امن و ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے پاکستانی قوم ایک عظیم قوم ہے اور افرادی قوت ہی ہمارا اثاثہ ہے۔

 اس خبر کو بھی پڑھیں
Visit Our Websites

No comments:

Post a Comment