Friday, 18 November 2016

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے 7 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، قرار داد کا متن۔
 اسلام آباد: قومی اسمبلی نے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت اور بھمبر میں بھارتی فائرنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر، نوید قمر کے والد عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی عدیل کی وفات سمیت گڈانی واقعہ میں جاں بحق افراد اور پاک فوج کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برجیس طاہر نے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت اور بھمبر میں بھارتی فائرنگ کے خلاف خلاف قرارداد پیش کی جس کو اسمبلی نے متفقہ طور پرمنظور کرلیا۔ قرارداد میں بھمبر میں بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے 7 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کی بھی شدید مذمت کی گئی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کنٹرول لائن پر بھمبرسیکٹرمیں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 7 فوجی شہید ہوگئے تھے جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھر پور کارروائی کی گئی اور جواب میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ زرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد بھارتی فوجی بھی مارے گئے تھے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں 
Visit Our Websites
Facebook Twitter YouTube Facebook Page 


No comments:

Post a Comment