Wednesday, 16 November 2016

فوجی مشقوں سے کسی کو ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہوگی، آرمی چیف

آئندہ نسلوں کو بہتر اور محفوظ پاکستان دینا چاہتے ہیں، سربراہ پاک فوج
خیرپور ٹامیوالی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ رعد البرق مشقوں سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم دشمن سے غافل نہیں اور مسلح افواج کی تیاریوں سے کسی کو ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہوگی۔
خیرپور ٹامیوالی میں ہونے والی رعدالبرق مشقوں  میں حصہ لینے والے نوجوانوں کے ساتھ  آرمی چیف جنرل راحیل شریف گھل مل گئے، آرمی چیف نے جوانوں کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کی اور ان کے عزم وجذبے کو سراہا، آرمی چیف کو اپنے درمیان دیکھ کر جوانوں کا جوش و خروش بھی بڑھ گیا اور پرجوش نعرے بازی کی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کا آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو مستحکم کر رہے ہیں اور آئندہ نسلوں کو بہتر اور محفوظ پاکستان دینا چاہتے ہیں جب کہ رعد البرق مشقوں سے ثابت ہوا کہ دشمن سے غافل نہیں، مسلح افواج کی تیاریوں سے کسی کو ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہوگی اور شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

Visit Our Websites

No comments:

Post a Comment