Saturday, 19 November 2016

پاکستانی حدود میں گھسنے والا بھارتی ڈرون گرادیا گیا، ترجمان پاک فوج

بھارتی جاسوس ڈرون ایل او سی پر 60 میٹر تک پاکستانی حدود میں گھسا تھا
ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر جاسوسی کے لیے گھسنے والے بھارتی ڈرون کو مار گرایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی ڈرون مارا گرایا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی ڈرون کواڈ کوپٹر ایل او سی سے 60 میٹر تک پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا جسے پاک فوج نے فوری کارورائی کرتے ہوئے رک چکھری سیکٹر میں آگاہی پوسٹ پر مار گرایا جب کہ ڈرون کا ملبہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق کواڈ کوپٹر ڈرون نگرانی یا جاسوسی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس میں کیمرے بھی نصب ہوتے ہیں تاہم پاک فوج نے بھارت کی ایک اور ناپاک کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی آبدوز نے خفیہ طریقے سےپاکستانیسمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش جسے پاک بحریہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا اور بھارتی آبدوز کو پاکستان میں داخل ہونے سے روکتے ہوئے پیچھے دھکیل دیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں

Visit Our Websites

No comments:

Post a Comment